Marxism is a broad church

نستعلیق میں پی ڈی ایف فائل کا لنک یہ ہے۔
Comment re Book Western Marxism

نسخ میں متن یہ ہے

Imran Shahid Bhinder ji
دلیل اور رد دلیل کی مارکسی روایت کے بارے میں ایک اور مثال
Western Marxism and the Soviet Union: A Survey of Critical Theories and Debates Since 1917 By Marcel van der Linden
میں ملتی ہے۔ مجھے حیرت ہوئی جب میں نے اس میں دیکھا کہ وہ تمام مباحث جو میری زندگی میں سوویٹ یونین اور سوشلسٹ بلاک کے انہدام کے ارد گرد کے زمانے میں ہوئے، ان کی prefiguration
۱۹۱۷ کے ارد گرد کے زمانے میں ہونے لگی تھی۔ ان کا اندازہ کتاب کی فہرست کے پہلے تین صفحات کی منسلک نقل سے مل سکتا ہے۔ اس میں، مثال کے طور پر، کاٹسکی اور لینن؛ کاٹسکی اور ٹراٹسکی؛ کاٹسکی اور بخارن؛ لیوائی، لکزمبرگ اور بالشویک؛ زیٹکن، لکاش؛ اور ان گنت دوسرے مارکسیوں کے درمیان مجادلے ملتے ہیں۔ یا یہ مباحث کہ کیا سوشلسٹ ماہرین کے نہ ہونے کے باوجود ایک سوشلسٹ ریاست قائم ہو سکتی ہے، اور اگر ہو سکتی ہے تو کیا وہ سوشلسٹ ریاست کے طور پر قائم رہ سکتی ہے؛ ٹراٹسکی کا ڈیجنریٹڈ ورکرز سٹیٹ کا نظریہ؛ سٹِیٹ کیپیٹلزم؛ نیا موڈ آف پروڈکشن؛ یا
اکتوبر انقلاب کے بعد کے مدارج اور ان کی تعبیر
اکتوبر انقلاب کی نوعیت  بعد میں     مصنف
بیورو کریٹک ڈی جنریشن ٹراٹسکی
پرولتاری انقلاب    بورژوا انقلاب   وورل
نوکر شاہی کا رد انقلاب شیخٹمن
بورذوا انقلاب          واگنر
نوکر شاہی کا انقلاب         برنہم
(جدول اوپر والی کتاب سے لیا گیا ہے)
میں مارکسی نظریات کے طالب علموں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ اس کتاب کے مندرجات کا میرا وقوف ابھی تک ابتدائی مدارج میں ہے۔
آخری بات: مارکسزم کے نام سے جتنی تھیوریاں ہمارے سامنے ہیں، ان کے تنوع اور ایک دوسرے سے اختلاف کو سامنے رکھتے ہوئے، یہ کہا جا سکتا ہے کہ مارکسزم ایک براڈ چرچ ہے، جس کی ذیلی شاخیں مختلف ذیلی چرچ ہیں۔
ۃو سکتا ہے کہ آپ کو میری باتیں پریشان خیالی کا مرقع لگیں۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی سمع خراشی کی۔

 Western Marxism CCF10062015_00000CCF10062015_00000
فیس بک پر جاری بحث کا لنک یہ ہے:

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s